🔇 Play

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

ہمارا کام اربعین امام حسین ع کی ترویج، تبلیغ اور تشہیر ہے، اور ہمارا مقصد زائرین اباعبداللہ الحسین ع کی خدمت کرنا اور انکے راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنا ہے۔

ہم کیا کرتے ہیں

ہم ہر ممکن وسائل استعمال کرتے ہوئے زائرین کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ سفر کی سہولیات ہوں، رہائش، طبی امداد، راہنمائی، یا معلومات کی فراہمی۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر زائر بلا خوف و خطر، اطمینان و سکون کے ساتھ اپنے روحانی سفر کو مکمل کر سکے۔

ہماری خدمات میں شامل ہیں

  • زائرین کے لیے معلوماتی اور راہنمائی مواد کی فراہمی

  • راہ میں سہولت کاری مراکز (موکب) کا قیام و انتظام

  • طبی کیمپس اور ابتدائی طبی امداد

  • رضاکاروں کی تربیت اور تعیناتی

  • اربعین سے متعلق ثقافتی اور تعلیمی پروگرامات کا انعقاد

ہم اربعین کے سفر میں زائرینِ امام حسینؑ کی خدمت کو ایک مقدس فریضہ سمجھتے ہیں۔ یہ خدمت ہمارے لیے عبادت ہے، عزت ہے، اور وفاداری کی علامت ہے۔

© 2025 Arbaeen Urdu |  All rights reserved.